واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کااعلان کردیا۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے انٹرویو میں کہابھارت نے پاکستان پر حملہ کیا پاکستان نے جواب دے دیا، دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے کیونکہ کوئی لینا دینا نہیں،جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کےلئے سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے۔
جے ڈی وینس نے کہا پاکستان ،بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے ایسا ہوا تو پوری دنیا کےلئے تباہ کن ہوگا،کشیدگی کم کرانے کےلئے کام کر رہے ہیں تاہم پاکستان ،بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ،سابق صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسیوں سے امریکہ کو نقصان ہوا۔
پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، امریکہ

















