امیتابھ کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، ممبئی پولیس کی دوڑیں

ممبئی:( )امیتابھ بچن کے بنگلے جلسہ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس سمیت بھارتی سکیورٹی ایجنسیز کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے جلسہ سمیت میئر دفتر اور شترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے فوری بعد ممبئی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔