اوکاڑہ:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر علی درانی نے کہا ہے ملکی ترقی، خوشحالی ،عوام کو حقیقی اقتدار منتقل کرنے کےلئے چھوٹے صوبوں ،بااختیار مقامی حکومتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، بہاولپور، جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبہ نہ بنانا بڑی سیاسی غلطی ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی درانی نے کہاچھوٹے صوبوں میں بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل دہلیز پر حل ،ملکی ترقی کی رفتار تیز ہو سکتی ہے،بہاولپور ،جنوبی پنجاب کےساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا،ہر الیکشن میں صوبے بنانے کے وعدوں پر عوام سے ووٹ لیے جاتے ہیں مگر عملی اقدامات نہیں کیے جاتے،2خاندان چھوٹے صوبوں کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں،پارلیمنٹ کے ذریعے نئے صوبوں کے قیام کی آواز موثر ثابت ہو سکتی ہے۔
چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، علی درانی
















