لاہور:(اپنے رپورٹر سے )وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے پنجاب کی ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر مریم نواز سوار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا معمول کا انتظامی فیصلہ ،پاک فضائیہ پہلے ہی وزیراعظم و دیگر اعلیٰ حکام کے زیر استعمال طیاروں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
پنجاب کی ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر مریم نواز سوار ہیں،عظمیٰ بخاری
















