پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں، ڈسپلن کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں ،ڈسپلن کا فقدان ہے۔

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا پارٹی قیادت کی جانب سے ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی پر بہت دکھ ہوا، پارٹی کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کےلئے باہمی مفاہمت ،اتحاد ناگزیر ہے،بیرسٹر گوہر پارٹی کو متحد رکھنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں، اختلاف رائے کو اختلافات کا نام دینا درست نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاپارٹی قیادت کو میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف اختلافی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے، پارٹی کو انتشار سے بچانے کےلئے ڈسپلنری کمیٹی کا قیام ناگزیر ہو چکا تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے،نئے صوبوں کامعاملہ ابھی پارٹی میں زیر غور نہیں آیا،نئے صوبے آئینی طریقہ کار کے مطابق بننے چاہئیں۔