صوابی: (مشرق نیوز) وزیر امور کشمیر و گلگت امیر مقام نے کہا ہے صوابی نے پی ٹی آئی کےخلاف فیصلہ سنا دیا ،جذبے ، پیار محبت پر عوام کا مشکور ہوں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا سوشل میڈیا پر جھوٹ بولنے والے صوابی کے عوام کا جذبہ دیکھ لیں، صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کو لوگوں نے من و عن تسلیم کیا ،عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے لے کر جائیں گے، امیر مقام نے کہا13 سال صوبے کو بے دردی سے لوٹا گیا ،پی ٹی آئی دور میں ہر طرف کرپشن کا راج تھا،وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔
پی ٹی آئی دور میں کرپشن کا راج ،کے پی کو بے دردی سے لوٹا گیا،امیر مقام
















