گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی سے توبہ کرکے شرعی پردہ اختیار کرلیا

کراچی (مشرق نیوز) معروف سابق گلوکارہ شازیہ خشک کی نئی جھلک نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ شازیہ خشک گزشتہ کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں اور اب ان کی زندگی کے حوالے سے ایک نئی خبر سامنے آئی ہے۔

گلوکارہ کا سوشل میڈیا پر صحافی کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہوا ہے جس میں انہیں کراچی میں ایک سٹال پر آرٹیفیشل جیولری اور ہینڈ میڈ ثقافتی ملبوسات فروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شازیہ خشک جنہوں نے اب مکمل شرعی پردہ بھی اختیار کرلیا ہے، بتایا کہ وہ 2018 سے ہی گلوکاری چھوڑ چکی ہیں اور انہوں نے یہ راستہ اللہ اور اسلام کی خاطر اختیار کیا ہے۔