لاہور: (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی،کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
وکیل رانا مدثر نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا یاسمین راشد 10 مئی 2023 سے مختلف مقدمات میں گرفتار ،کینسر و دمے کے امراض میں مبتلا ہیں،سموگ کے باعث طبیعت انتہائی خراب ،بنیادی حقوق بھی سلب کیے جا رہے ہیں،ڈاکٹرز کی جانب سے ہائیڈرو تھراپی اور فزیو تھراپی تجویز کی گئی،جیل میں ہونے کے باعث مناسب علاج نہیں ہو پا رہا۔
درخواست میں وکیل نے کہاآخری ایم آر آئی رپورٹ میں ریڑھ کی ہڈی میں سنگین مسائل کی نشاندہی ہوئی ،ڈاکٹرز نے آپریشن کا مشورہ دے رکھا ہے،قید ہونے کے باعث آپریشن ممکن نہیں ،عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے ہسپتال منتقل نہیں کیا،یاسمین راشد کو فوری جیل سے ہسپتال منتقل کرکے علاج کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی،جیل سے ہسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائر
















