”کنگ بابر بیک“، شاندار سنچری،پاکستان نے دوسراون ڈے اور سیریز جیت لی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)”کنگ بابربیک “ ،شاندار سنچری،پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکا کوشکست دےکرسیریز جیت لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،شاہین آفریدی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹیم کاحصہ نہیں بنے،سلمان علی آغا نے کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے۔

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز سکور کیے،جنیتھ لیانگے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، کمیندو مینڈس44،سدیرا سمارا وکرما نے 42 رنز بنائے،ابرار احمد ،حارث روف نے 3، 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

پاکستان نے 289رنز کاہدف بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 2وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،اوپنر بیٹرز نے بھی 77رنز کاشاندارآغاز فراہم کیا،دوسری وکٹ177سکور پر گری،صائم ایوب33،فخر زمان نے 78رنز کی بہترین اننگز کھیلی،بابراعظم 102،رضوان 51رنزپرناٹ آﺅٹ رہے،فتح کےساتھ پاکستان نے سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔