سوشل میڈیا پر وزیرستانی کمسن بچی کی باﺅلنگ کے چرچے، پشاور زلمی میں شامل

میرانشاہ(مشرق نیوز)سوشل میڈیا پر وزیرستانی کمسن بچی کی باﺅلنگ کے چرچے، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کرلیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا بچوں کے کرکٹ میچ میں آئینہ وزیر فاسٹ باﺅلنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے،ویڈیوز میں آئینہ کی مہارت کو خوب سراہتے ہوئے صارفین روشن مستقبل کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مقامی شائقین و کرکٹ سے وابستہ افراد نے کہا بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ،مناسب مواقع و سہولیات کی کمی آڑے آ رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بچی کی باﺅلنگ کی مہارت سے خوب متاثر ہوئے اورکہاآئینہ وزیر غیرمعمولی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ایسا ٹیلنٹ یقیناً درست پلیٹ فارم کا حقدار ہوتا ہے،خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے آئینہ وزیر آنے والی Zalmi Women League کا حصہ ہوگی۔