راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سہ ملکی ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی،زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے،نواز 2، صائم ایوب، ابرار احمد،سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا،فخر زمان 44،عثمان خان37،نواز21رنز بناکر نمایاں رہے۔
سہ ملکی ٹی 20سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو5وکٹوں سے پچھا ڑ دیا



















