ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر بھی آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

ایڈیلیڈ (مشرق نیوز) ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئےہیں۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ول جیکس 11 اور جیمی سمتھ 2 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں۔

نآسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے 3، 3 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کو جیت کیلئے 4 وکٹیں جبکہ انگلینڈ کو 228 رنز درکار ہیں۔ چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 349 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 435 رنز کا ہدف دیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2-0 سے برتری حاصل ہے۔