لاہور (مشرق نیوز) سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کرلئے گئے جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آگئے۔ پاکستان اور سری لنکا تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے، تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7 جنوری، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی



















