شاہین شاہ آفریدی ، پی سی بی کا آسٹریلیا سے وطن واپس بلانے کا فیصلہ

برسبین (مشرق نیوز) بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی برسبین ہیٹ نے تصدیق کردی ہے۔

برسبین ہیٹ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائیگاتاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آجائیں گے۔ ان کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔