ڈھاکہ:(مشرق نیوز)کھلاڑیوں کے شدید احتجاج ،بی پی ایل کے بائیکاٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاایکشن،ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلامیے میں کہا فیصلہ نظم الاسلام کے غیر مناسب بیان پر کھیل کے بہترین مفاد میں کیا،نظم السلام کو ہٹانے کا فیصلہ آئین کے مطابق ،بی سی بی کے صدر فنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے،امید ہے کھلاڑی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لےکر تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔
قبل ازیں کھلاڑیوں نے بی پی ایل کا بائیکاٹ کیا،ٹیمیں ٹاس کیلئے بھی نہ پہنچیں،کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظم الاسلام کی برطرفی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کھلاڑی اپنا احتجاج ختم کر دیں گے۔
کھلاڑیوں کا احتجاج،بی پی ایل کا بائیکاٹ، ڈائریکٹر بی سی بی فارغ



















