بنکاک (مشرق نیوز) پاکستانی خواتین نے ساف ویمنز فٹ سال چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔ بنکاک میں جاری ساف فٹ سال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز فٹ سال ٹیم نے سری لنکا کو 2-3 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے تینوں گول عزوہ چوہدری نے سکور کئے۔
یہ پاکستان کی مینز یا ویمنز ٹیم کی جانب سے بین الاقومی فٹ سال مقابلوں میں پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے بین الاقوامی خواتین کے فٹ سال میچ میں بھوٹان کے خلاف مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا تھا۔ اس نتیجے سے پاکستان کو خواتین کے ایونٹ میں 2 گیمز سے 4 پوائنٹس مل گئے ہیں۔
ساف ویمنز فٹ سال چیمپئن شپ: پاکستان نے تاریخ رقم کردی



















