پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں ،فیصلہ حکومت کرے گی ،محسن نقوی

لاہور: (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں ،فیصلہ حکومت کرے گی ،بنگلہ دیش کےساتھ زیادتی ہورہی ہے، کوئی ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ، وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی کا انتظار ہے، آئی سی سی نہیں اپنی حکومت کے تابع ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا بنگلہ دیش بڑا سٹیک ہولڈر ،زیادتی ہوئی ،کوئی ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، حکومت نے کہا نہیں کھیلنا تو پھر 22 ویں ٹیم لے آئیں،پلان اے، بی اور سی تیار، بنگلہ دیش کی صورتحال پاکستان ،بھارت جیسی ہی ہے،پاکستان ،بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کی اجازت ہے تو بنگلہ دیش کو کیوں نہیں؟ بنگلہ دیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاآئی سی سی تمام رکن ممالک کے ساتھ یکساں و منصفانہ سلوک کرے، بنگلہ دیش برابر کی حیثیت کا ملک ،پاکستان کےساتھ معاملے میں بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلہ دیش کو بھی ملنا چاہیے،دہرا معیار ہے، ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم رہے گا، حکومت کافیصلہ سامنے آتے ہی آگاہ کردیں گے،پاکستانی کھلاڑیوں سے فراڈ ہوا ، رابطہ کریں گے تو مسئلہ حل کریں گے۔