اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ میں جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دئیے حق مہر میں جو چیزیں لکھی ہوں، شوہر ادائیگی کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کی جاتی ہے تو نکاح نامے کے تحت درج ادائیگی لازم ہوتی ہے،درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا حق مہر میں 40 تولہ بہت زیادہ ہے اور شوہر 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھوڑا اور دے دیں تو معاملہ ٹھیک ہو جائےگا تاہم عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی،بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق دائر مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔
شوہر حق مہر میں لکھی گئی چیزوں کی ادائیگی کا پابند ہے: چیف جسٹس



















