آزاد و خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق اور پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے،وزیراعظم

واشنگٹن: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعات کے حل کےلئے امریکی صدرکے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی،آزاد و خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق اور پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے،سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاغزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ، غزہ میں پائیدار امن مشن ،دعا ہے کامیاب ہوں، مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے دن تاریخ کا سنہری باب ،آزاد و خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ،سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حق دیا جائے، دیرپا امن کےلئے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہاتنازعات کے حل کےلئے امریکی صدر کا کردار قابل تحسین ہے، ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں محفوظ رہیں ، صدر ٹرمپ نے حقیقت میں جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔

دریں اثنا زیراعظم شہبازشریف نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کےلئے آئے عالمی رہنماوں سے غیر رسمی ،خوشگوار ملاقاتیں کیں،بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدرپر ابوو سوبیانتو سے ملاقاتوں میں اہم عالمی و علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا،ملاقاتوں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ اور گرمجوشی بھی دیکھی گئی۔