خیبر:(مشرق نیوز)وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کادوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران مجموعی طور پر 30 ہزار 945 خاندانوں کی نقل مکانی ، متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ،گاڑی کے کرائے کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں تاکہ محفوظ نقل مکانی کو یقینی بنایا جا سکے،12 فروری سے نقل مکانی کرنےوالے خاندانوں کی سکروٹنی و دوبارہ تصدیق کا عمل16 فروری تک جاری رہا،مقصد امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم، ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا تھا۔
حکام نے کہا نقل مکانی کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ،ایک ہزار 978 خاندانوں کو موبائل سم کے ذریعے فی خاندان اڑھائی لاکھ روپے فراہم کردئیے،باقی متاثرین کو بھی مرحلہ وار امدادی رقوم ادا کی جا رہی ہیں۔
وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کادوسرا مرحلہ شروع



















