پاکستان ،بنگلہ دیش میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، احسن اقبال


ڈھاکہ:(مشرق نیوز) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

نارتھ ساوتھ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خصوصاً تعلیم کے شعبے میں اشتراک بڑھ رہا ہے،موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ،نمٹنے کےلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر احسن اقبال نے خالدہ ضیا کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور جمہوری جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہابنگلہ دیش ، پاکستان مشترکہ امنگوں کے حامل جڑواں ممالک ہیں، تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔