اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسیس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 8فروری تک کی درخواستوں کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی، تمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کردئیے گئے، وفاقی وزیر نے درخواستوں کے پراسیس میں شفافیت برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے ،تمام بجلی کمپنیاں عملدرآمد کی پابند ہیں،ابہام ختم ہوگیا،صارفین شکایات 118درج کرائیں۔
8فروری تک جمع درخواستوں کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر



















