نٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں:سکیورٹی ذرائع

کراچی (بیورو رپورٹ) سکیورٹی ذرائع نے کہا تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، انٹیلی جنس بیسڈکارروائیوں میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں،کراچی میں سکیورٹی حکام نے صحافیوں کو بریفنگ دی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، وادی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں تمام فتنوں کا صفایا کررہے ہیں،ڈرون ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کرچکے ہیں، جاری جنگوں کے تناظرمیں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام کررہے ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کےخلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔