بھارت سے شکست،پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ سے آﺅٹ


بولاوائیو: (مشرق نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کپتان فرحان یوسف نے ٹاس کر جیت فیلڈنگ کو ترجیح دی،بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 252 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ویدانت ترویدی68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں شاہین 46.2 اوورز میں 194 رنزپر چلتے بنے،عثمان خان نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے،سمیر منہاس سمیت دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا،فتح کے بعد بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور پاکستان کو باہر کردیا۔