لاہور:(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20میں سب سے زیادہ ففٹیاں،قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے کوہلی کا ایک اورریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی 20میں بابر نے 36گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے اور ٹی 20انٹرنیشنل کیریئر کی 39 ویں نصف سنچری بنا کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا،بابر اعظم ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
ٹی 20میں سب سے زیادہ ففٹیاں،بابراعظم نے کوہلی کاایک اورریکارڈ توڑ دیا



















