ازبکستان کے صدر کو اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری نے ازبک صدر کو نشان پاکستان سے نوازا،اعزاز پاکستان ، ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، خطے میں تعاون کے فروغ اور امن و ترقی کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے نشان پاکستان ملنے پر صدر شوکت مرزایوف کو مبارکباد دی۔