ٹی 20ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ پرچند گھنٹوں میں بڑی پیشرفت کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر اگلے چند گھنٹوں میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ، آئی سی سی کے مصالحتی وفد کی بھی آمد متوقع ہے۔

پی سی بی ،آئی سی سی وفد میں پاک بھارت میچ پر بات چیت ہوگی،امین الاسلام ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی اہم ہنگامی میٹنگز میں شرکت کریں گے، دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہ آئی سی سی اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے۔

بی سی بی چیئرمین امین الاسلام کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے بھی ملاقات متوقع ہے ،موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔