طالبان کے پیداکردہ حالات نائن الیون سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، زرداری

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہا ہے مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے ،عالمی امن کیلئے خطر ہ ہے۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشتگرد عناصر کو پاکستان کےخلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شراکت دار بن گئے ، کچھ ممالک نہ صرف براہ راست مالی معاونت کرتے بلکہ تکنیکی و عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے حالیہ دہشتگردی واقعہ کے بعد پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماوں ،ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاطالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دئیے جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔