پاکستان نے ورلڈ ڈیفنس شو میں ہائپرسونک میزائل متعارف کرادیا

ریاض:(مشرق نیوز)ریاض ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاکستانی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) نے سمیش (SMASH) نامی ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا، میزائل سمندر کےساتھ زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کےلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے کہا کمپنی کے مطابق سمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار، درست رہنمائی ،تقریباً عمودی زاوئیے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کےساتھ ڈیزائن کیا گیا ،جدید فضائی و میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینا ممکن ہو سکے گا، اینٹی شپ سیٹنگ میں میزائل کی رینج 290 کلومیٹر ،384 کلووزنی وارہیڈ نصب ،نیویگیشن کےلئے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کےساتھ ایکٹو ریڈار سیکر استعمال کیا گیا۔

جی آئی ڈی ایس نے کہا سمیش میزائل کو دہرے کردار کی صلاحیت کے تحت تیار کیا تاکہ ایک ہی طرح کے میزائل کو سمندری ، زمینی دونوں نوعیت کے مشنز کےلئے استعمال کیا جا سکے، طریقہ کار سے لاجسٹک نظام سادہ اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔