اٹلی،عمان، کینیڈا کو شکست،سکاٹ لینڈ، زمبابوے، جنوبی افریقہ کامیاب

کولکتہ،کولمبو،احمد آباد:(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ میں اٹلی،عمان،کینیڈا کوشکست،سکاٹ لینڈ،زمبابوے،جنوبی افریقہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میںاٹلی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بین میناٹی 52 ،ہیری میناٹی37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے 104 رنز کا ہدف دیا،پوری ٹیم 19.5اوور ز میں 103پر چلتی بنی، زمبابوے نے ہدف باآسانی 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،اوپنر برائن برینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

احمد آباد میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے213رنز جڑ دئیے،ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم156تک محدد د رہی،جنوبی افریقہ نے میچ57 رنز سے جیت لیا۔