کامیاب پہلا اوور،سلمان علی آغا کا بھارت کوزبردست سرپرائز

کولمبو:(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ کے بڑے میچ میںقومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پہلا کامیاب اوور کرکے بھارت کو زبردست سرپرائز دیا۔

سلمان علی آغا نے پہلے ہی اوور میں ابھیشیک شرما کو صفر پرواپسی کی راہ دکھائی،سلمان علی آغا نے ٹی 20کیریئر میں مجموعی طور پر 5ویںبار اننگز کا پہلا اوور کرایا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کپتان کا فیصلہ بہترین حکمت عملی کا حصہ تھا تاکہ حریف اوپنرز کو ابتدا ہی میں سپن کے ذریعے دباو میں لایا جا سکے۔