اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومتی نظر ثانی درخواست پر نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین قوانین میں ترمیم کردی۔
نیپرا کے مطابق پرانے سولر صارفین پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے، نیٹ میٹرنگ کے موجودہ معاہدے مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے،قوانین صرف نئے صارفین پر لاگو ، پرانے پروسومرز کو معاہدے کے مطابق ہی بل کیا جائے گا، نیپرا کی ترمیم 9 فروری 2026 سے موثر سمجھی جائے گی۔
پرانے سولر صارفین پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے،نیپرا نے ترمیم کردی



















