کولمبو:(مشرق نیوز)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61رنز سے ہرا کر پاکستان کی امیدوں کے ”دئیے “ انتہائی کم کر دئیے۔
کولمبومیں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹا س جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی،نیوزی لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں پر168رنز بنائے،کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے ،کول مکونکی نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا ،دشمانتا چمیرا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا107رنز تک محدود رہی،نیوزی لینڈ نے بھاری مارجن سے فتح سمیٹ کر اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے پاکستان کی امیدوں کے ”دئیے “ انتہائی کم کر دئیے۔
پاکستان کا اب سیمی فائنل میں جانے کاامکان ناممکن نظر آتا ہے،آگے جانے کی ایک ہی صورت بچتی ہے پہلے انگلینڈ نیوزی لینڈ کو برے طریقے ہرائے اور پھر پاکستان آخری میچ سری لنکا کیخلاف بھاری مارجن سے جیتے ۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر پاکستان کی امیدوں کے ”دئیے “ انتہائی کم کردئیے


















