لاہور:(سپورٹس رپورٹر)میلہ سج گیا،پاکستان سپرلیگ 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد مدمقابل ہوں گے،قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والامیچ شام7بجے شروع ہوگا۔
خطے کی صورتحال کے باعث پی ایس ایل کے تمام میچز صرف کراچی اور لاہور تک محدود رہیں گے،شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں۔
دوسری جانب پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاپی ایس ایل 11 کی تیاری بہترین رہی ،ٹیم اچھا مقابلہ کرے گی،10 برس پی ایس ایل کے کامیاب سال رہے ،مستقبل میں بھی اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا شائقین کو مس کریں گے،بہترین کرکٹ کھیل کر ٹی وی پر شائقین کےلئے دلچسپ مقابلہ پیش کیاجائےگا،راولپنڈی کے کپتان رضوان نے کہاپی ایس ایل مستقبل میں مزید کامیاب ہوگی اور لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
پاکستان سپرلیگ 11 کا میلہ ،اچھی کرکٹ کھیلیں گے،کپتانوں کی پریس کانفرنس


















