عالمی غیر یقینی صورتحال پاکستانی معیشت کےلئے بڑا چیلنج ، مہنگائی بڑھے گی،ورلڈ،ایشیائی بینک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی غیر یقینی صورتحال پاکستانی معیشت کےلئے بڑا چیلنج ، مہنگائی بڑھے گی،عالمی وایشیائی ترقیاتی بینک نے خبر دار کردیا۔

عالمی بینک نے کہامشرق وسطیٰ کشیدگی سے پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ، تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مہنگائی کا دباو بڑھ گیا،پاکستان کی معاشی ترقی 4.2 فیصد سالانہ ہدف سے کم ،شرح نمو 3 فیصد تک محدود ، 2026 میں مہنگائی بڑھ کر 7.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ سرپلس سے خسارے میں جانے،خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی ،سیاحت و سرمایہ کاری پر منفی اثرات متوقع ہیں،توانائی قیمتوں میں اضافہ معیشت کےلئے خطرہ ہے،شوگر سیکٹر میں بڑی اصلاحات سے چینی کی قیمتوں و برآمدات پر حکومتی کنٹرول ختم ہوگا۔

ادھر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال پاکستانی معیشت کےلئے بڑا چیلنج ،پائیدار ترقی کےلئے اصلاحات کے تسلسل و محتاط معاشی پالیسیوں پر عمل ناگزیر ہے،مالی سال 2025 میں معاشی نمو میں بہتری ،مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،سخت معاشی پالیسیوں ،اصلاحات نے معیشت کو سہارا دیا ، معاشی شرح نمو 2026 میں 3.5 فیصد تک رہے گی ،2027 میں مزید بہتری کےساتھ 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا صنعتی شعبے کی بحالی ،نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو مزید تقویت دے گا،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی پر دباو بڑھ سکتا ہے،ترسیلات زر میں کمی اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔