اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ نے کہا ہے نئے آپریشن سندور کی بات شکست کا اعتراف،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینگے،پوری دنیامیں پاکستان امن کی علامت کے طورپرسامنے آیا،بھارت عالمی سطح پر تنہائی کاشکارہے،عطاءتارڑ نے کہا ہم اپنے دفاع کےلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے،ہم متحداورایک ہیں، پوری حکومت اورقوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،پہلگام بھارت کا آخری فالس فلیگ تھا،بھارت فلمیں توبنالیتاہے مگرکلبھوشن کے پکڑے جا نے پربری طرح ناکام ہوا،ایک فتنہ الہندوستان ،دوسرا کالعدم ٹی ٹی پی ہے،جتنے دہشت گردی کے واقعات ہیں ان میں بھارت کاہاتھ نظرآتاہے،بھارت کو معرکہ حق میں منہ کی کھانی پڑی،ہم نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت عالمی سطح پرجمع کرائے ہیں،دہشتگردوں کو شکست دےکردم لیں گے،پاکستان عزت اوروقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا،وفاقی وزیر نے کہا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کوایک سال گزرچکا،بھارت شواہد پیش نہ کر سکا،پہلگام آپریشن کی ایف آئی آر 10 منٹ میں درج کر لی گئی تھی، ایف آئی آر کا جلد اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے،عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں، تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعہ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے،پہلگام واقعہ پر بھی بھارت نے بھونڈے طریقے اختیار کئے، فالس فلیگ آپریشنز بھارت کی تاریخ رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام فالز فلیگ کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ،وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا بھارت اندورنی معاملات کو بیرونی بناکرپیش کرتا،دہشتگردی بھارت کااندرونی معاملہ ، بیرونی بناکرپیش کرتا ،کشمیرعالمی معاملہ ،اندرونی معاملہ بناکرپیش کرتاہے،کھوکھلی سوچ سے بھارت کی مکاری کھل کر سامنے آتی ہے، پاکستان دہشتگردی کاشکار،بھارت پروموٹررہا، دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو دنیا دیکھ رہی، ملک سے دہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئے پوری قوم متفق، بھارت کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی۔
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینگے: عطاءتارڑ


















