اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا پاکستان کو ہوابازی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا تقریباً 5 سال کی طویل معطلی کے بعد فلائی جناح کایکم مئی 2026 سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ دو پروازیں شروع کر رہا ہے،تمام مسافروں خصوصاً وکلا، تاجروں، مریضوں اور بزرگ افراد کےلئے بڑی سہولت ثابت ہوگی، پروازوں کے آغاز سے حکومتی کفایت شعاری کے اقدامات کو بھی تقویت ملے گی جیسے ایندھن کی بچت، سڑکوں پر ٹریفک میں کمی اور پیشہ ور افراد کے وقت کی بچت ہو گی،وزیر دفاع و ہوابازی نے کہا حکومت تمام شہروں کے درمیان اور بین الاقوامی مقامات تک فضائی رابطوں کے فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھے گی،پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز محفوظ اور مو¿ثر فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کےلئے اپنے بیڑوں میں اضافہ کر رہی ہیں، تمام پاکستانی ائیر لائنز کےلئے نیک تمنائیں۔
فلائی جناح کا یکم مئی سے پروازوں کا آغاز ایک اور سنگ میل ہے:خواجہ آصف


















