ایران کےساتھ معاہدہ طے پاتے ہی آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائےگا،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ نے اسرائیل ،لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید 3ہفتوں کی توسیع کااعلان کرتے ہوئے کہا لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا اوول آفس میں اسرائیل ،لبنان کے سفیروں سے ملاقات مثبت و تعمیری رہی،خطے میں امن و استحکام کےلئے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، رواں سال اسرائیل ، لبنان کے درمیان امن قائم ہو جائےگا،ایران کےساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں کریں گے ایسا مستقل معاہدہ چاہتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہ سکے۔

امریکی صدر نے کہاامریکہ اہم گزرگاہ کو کھولنے کےلئے تیار ،ایران کےساتھ فوری معاہدہ بھی ممکن ہے،تہران کوبہتر ڈیل کےلئے موقع دیا جا رہا ہے ،معاہدہ طے پاتے ہی آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائےگا،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث ایرانی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور وہ کاروباری سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پا رہا،ایران میں 75 فیصد تک اہداف حاصل کر لیے اگرچہ 2ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ایران نے ممکنہ طور پر اپنی عسکری صلاحیت کچھ حد تک بحال کی ہوگی لیکن امریکی فوج ایک دن میں دوبارہ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا امریکہ ایران کے معاملے میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا،طویل المدتی امن معاہدہ چاہتے ہیں ،امریکی عوام کو کچھ عرصے کےلئے گیس و پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے