واشنگٹن:(بیورورپورٹ)55 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے حامی ،37 فیصد مخالف،امریکی جریدے نیوز ویک نے نیا سروے جاری کردیا۔
سروے میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ رکھنے والے 50 فیصد امریکی مواخذے کی حمایت کرتے نظر آئے، صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن میں صرف 21 فیصد حامی نکلے،72 فیصد نے مخالفت کرنے کا کہا،ٹرمپ کے مخالف ڈیموکریٹس میں 88 فیصد مواخذے کے حامی نظر آئے۔
جریدے کے مطابق امریکیوں کی حمایت کے باوجود صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات کم ہیں، وجہ ایوان نمائندگان پر ریپبلکنز کا کنٹرول ہونا ہے۔
55 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کردی


















