ترکیہ کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے مدد کی پیشکش


انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کےلئے مدد کی پیشکش کردی۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا امن معاہدے کے بعد ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لینے پر غور کرسکتا ہے،کام مختلف ممالک کی تکنیکی ٹیمیں انجام دیں گی، ترکیہ کو بارودی سرنگوں کی صفائی کارروائیوں میں حصہ لینے میں مسئلہ نہیں ہوگا۔

حاقان فیدان نے کہا پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات کے نئے دور میں پیش رفت کی امید ،ترکیہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ایران ،امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات میں اہم رکاوٹیں جلد دور ہو سکتی ہیں، جوہری معاملے میں ایک یا 2اہم نکات حل ہونے کے قریب ہیں، جنگ بندی میں توسیع مثبت پیش رفت لیکن حتمی معاہدے کےلئے کافی نہیں۔