سانیا: () پاکستان چین کے اداروں میں مفاہمتی یادداشتوں ، معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدر آصف زرداری نے شرکت کی، سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ علی حسن بروہی اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعمیراتی مشینری، صحت حیوانات و میڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کئے گئے، سہ فریقی تعاون سے سی پیک سے متعلق تعمیراتی میشنری اور آلات کی فراہمی کو فروغ حاصل ہوگا، فریقین پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔
قبل ازیں پاک چین 75 سالہ دوستی پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
پاکستان چین کے اداروں میں مفاہمتی یادداشتوں ، معاہدے پر دستخط

















