موٹروے زیادتی کیس کے مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد


لاہور:(کورٹ رپورٹر)موٹروے زیادتی کیس کے مجرموں عابد ملہی ،شفقت بگا کی اپیلیں مسترد ،لاہور ہائیکورٹ نے دونوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دےدیا۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا ٹرائل کورٹ نے شواہد و حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں اپیلیں خارج کر دیں اور کہامجرموں کےخلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔