لاہور:( ) پولیس کو انمول پنکی کو مقدمات کی تفتیش کےلیے لاہور لانے کی اجازت مل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ اور عدالت سے رجوع کیا تھا، انمول عرف پنکی کے خلاف اقبال ٹاؤن ،کوٹ لکھپت، وحدت کالونی ،لیاقت آباد اور گجر پورہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس جلد کراچی روانہ ہو گی، لاہور پولیس کراچی جاکر عدالت میں پنکی کو لاہور لانے اورمقدمات شامل تفتیش کرنے کےلیے اجازت طلب کرے گی۔
انمول پنکی کو مقدمات کی تفتیش کےلیے لاہور لانے کی اجازت


















