امن معاہدہ قریب، بردباری ناگزیر ،فریقین دانشمندی کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے امن معاہدہ قریب، تحمل ،بردباری ناگزیر ، فریقین دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد میں اضافہ انتہائی تشویشناک، بڑھتی کشیدگی غیر مستحکم جنگ بندی کے خطرات کو اجاگر کر رہی ہے،تشدد کے نتیجے میں سنگین و ناقابل برداشت انسانی نتائج سامنے آ سکتے ہیں، پاکستان اپنے برادر و شراکت دار ممالک کےساتھ ملکر سفارتی حل کی کوششوں میں مصروف ہے۔

وزیراعظم نے کہا تنازع کے پائیدار و پرامن حل کےلئے سفارتی رابطے جاری ہیں، امن معاہدے کے حصول کا مقصد قریب ،تحمل ، بردباری ناگزیر ہے،تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور امن کو ایک اور موقع دیں، موجودہ حالات میں طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کو ترجیح دی جائے،تشدد و تباہی کا راستہ خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے، امن و سفارتکاری ہی تنازعات کے حل کا موثر ،دیرپا راستہ ہیں۔

شہبازشریف نے کہاخطے میں امن کے امکانات روشن ، فریقین دانشمندی کا مظاہرہ کریں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے ،امن کے فروغ کا خواہاں ہے،سفارت کاری کی کامیابی کے امکانات موجود ، جنگی ماحول سے گریز کیا جائے، خطے کے امن، استحکام اور عوامی مفاد میں مذاکراتی عمل کو جاری رکھا جائے،عالمی برادری ،تنازع کے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہیں،امن کا راستہ اختیار کیا جائے، تشدد اور محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔