مریم نواز نے پنجاب بھر میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرنے کا حکم دےدیا

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر صوبے بھر میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی ،ہر شہر کے چوک و چوراہوں میں سائے،شیڈ کا اہتمام ،ہرویگن سٹینڈ،بس ٹرمینلز اورریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے ٹھنڈا پانی،پنکھے اورکولر نصب کرنے کا حکم دےدیا۔

مریم نوازنے سخت گرمی کے پیش نظر دفاتر میں آنے والے سائلین کےلئے ٹھنڈ ے پانی کا مناسب بندوبست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہابہت زیادہ گرمی ،لو کے پیش نظر بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے پرہیز ،خواتین،بزرگوں ،بچوں کا سخت گرمی کے موسم میں خصوصی خیال رکھا جائے،سکول سمر کیمپ میں طلبہ اور اساتذہ کےلئے ٹھنڈا پانی،پنکھے ،ایئر کولر ضرور نصب کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا گرم ترین موسم کی شدت ،حدت کا مقابلہ کرنے کیلئے بچاﺅ،احتیاط ہی مناسب تدابیر ،ٹریفک پولیس چلچلاتی دھوپ میں موٹر سائیکل سواروں کو بلاضرورت کھڑا نہ کرے،بائیک پر فیملی یا بچے سوار ہونے کی صورت میں دھوپ میں روکنے سے گریز کیا جائے۔