قائمہ کمیٹی نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس وصولی کی منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی خزانہ نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس وصولی کی منظوری دےدی۔

ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی یوٹیوب سے ڈالرز بینک میں آئیں گے تو ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا، ملک میں سوشل میڈیا سے کمائی 10 ارب تک ہے،آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا،قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے ایکسپورٹرز پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز بھی منظور کرلی ۔