برگن سٹاک (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، سپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے۔ برگن سٹاک میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن پسند شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، تاہم صدر ٹرمپ کی متحرک اور جرات مندانہ قیادت نے نازک وقت میں موثر مداخلت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ اگر تنازع نہ روکا جاتا تو ایٹمی جنگ کے نتیجے میں بے شمار جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں، اور وہ پاکستان کے ساتھ وابستگی پر صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت امن کیلئے مخلص ہے: شہبازشریف



















