امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، وزارت خارجہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت خارجہ نے کہا ہے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے سلسلے میں امریکہ ،ایران میں تکنیکی سطح کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اعلامیے میں کہامذاکرات میں امریکہ ،ایرانی حکام شریک، پاکستان ،قطر کے ثالثی کردار ادا کرنے والے نمائندے بھی حصہ لیں گے،پاکستان ثالث کی حیثیت سے سہولت کاری جاری رکھے گا تاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیشرفت کو عملی شکل دی جا سکے، پاکستان خطے میں امن، استحکام ،تنازعات کے پرامن حل کےلئے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔