تہران:(مشرق نیوز) آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان نا قابل قبول و انتہائی خطرناک ہے،پاسداران انقلاب نے وارننگ جاری کر دی۔
پاسداران انقلاب نے کہا محفوظ گزرگاہ صرف ایران کے مقرر کردہ مخصوص روٹس کے ذریعے ہی ممکن ،آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسداران انقلاب کی بحریہ کےساتھ کوآرڈی نیشن لازمی ہے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
ادھر ترجمان ایرانی وزات خارجہ اسماعیل بقائی نے خبردار کیا مفاہمتی یادداشت پرامریکی حکام کے متضاد بیانات ایرانی عوام کے واشنگٹن پر پہلے سے موجود عدم اعتماد کو کم کرنے کی بجائے مزید بڑھا سکتے ہیں،بیانات ماضی میں کیے گئے وعدوں ،عہد کی خلاف ورزیوں کی یاد تازہ کرنے کا سبب بنیں گے ، کسی بھی معاہدے کی کامیابی کیلئے دونوں جانب سے طے شدہ شرائط ،ذمہ داریوں کا احترام ضروری ہے بصورت دیگر باہمی اعتماد کی بحالی مشکل ہو جائے گی۔
آبنائے ہرمز پر نئے بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول و خطرناک ہے،ایران


















