سینٹ پیٹرزبرگ :(مشرق نیوز)چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم روس میں شرکت، ترکیہ کے وزیر انصاف ودیگر سے ملاقاتیں کیں، عدالتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق ،آئینی قانون، عدالتی اصلاحات، قانونی مہارت کے تبادلے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا وفاقی آئینی عدالت عالمی عدالتی تعاون اور آئین کی بالادستی کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔
چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت


















